پشاور(وقائع نگار) شعبہ شماریات، پشاور یونیورسٹی کے دو ایم فل سکالرز نے کامیابی کے ساتھ اپنے ایم فل تھیسز کا دفاع کیا۔ سکالر موسیٰ خان نے ʼʼترقی یافتہ رینڈمائزڈ رسپانس ٹیکنیک کی تیاری اور پاکستان کے قومی سطح کے سروے میں اس کی قابلِ اطلاقیت کا جائزہʼʼ کے عنوان سے اپنا تحقیقی کام ڈاکٹر سعید فاروق شاہ کی نگرانی میں مکمل کیا، جبکہ بیرونی ممتحن ڈاکٹر ظفر محمود (شعبہ ریاضیات، شماریات اور کمپیوٹر سائنس، یونیورسٹی آف ایگریکلچر پشاور) تھے۔ اسی طرح، ایم فل سکالر عباس علی نے ʼʼپاکستان میں شرحِ پیدائش کا چھوٹے علاقوں کے لیے تخمینہʼʼ کے عنوان سے اپنا تحقیقی کام ڈاکٹر سعید فاروق شاہ کی نگرانی اور ڈاکٹر شکیل احمد (ٹیکساس ٹیک یونیورسٹی ہیلتھ سائنسز سینٹر ایل پاسو، امریکہ) کی مشترکہ نگرانی میں مکمل کیا، جبکہ انکے بیرونی ممتحن ڈاکٹر محمد شفیق (انسٹی ٹیوٹ آف نیومیریکل سائنسز، کوہاٹ یونیورسٹی) تھے۔