پشاور ( وقائع نگار) صوبائی دارالحکومت پشاور کے تھانہ پہاڑی پورہ کی حدود میں واقعہ سیٹھی ٹاؤن میں مقیم افغان مہاجرین کیخلاف سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے، پاک فوج اور پولیس کے مشترکہ آپریشن میں گھر گھر جا کر وہاں موجود ا افغان فیملی کو نوٹس دینے کا عمل شروع کر دیا گیا۔ افغان مہاجرین کیخلاف بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن کے دوران افغانیوں کو جاری نوٹس کے ساتھ کہا گیا کہ چوبیس گھنٹے کے بعد دوبارہ مہلت نہیں دی جائے گی، جبکہ اس کارروائی کے دوران 16 افراد کو ٹی ایف فارم نہ ہونے پر گرفتار کر لیا گیایاد رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے ملک میںمقیم غیر قانونی افغان مہاجرین کو 31 مارچ تک کی ڈیڈلائن دی گئی تھی، اس دوران انہیں رضاکارانہ طور پر واپس جانے کی مہلت دی گئی تھی، تاہم مقررہ ڈیڈلائن گزر جانے کے بعد کارروائی شروع کر دی گئی ہے