پشاور(وقائع نگار) صوبے کی تاریخی پشاور یونیورسٹی کے ریٹائرڈ ملازمین تا حال پینشن سے محروم۔صوبائی حکومت اور وفاقی حکومت کے واضح اعلانات کے باوجود کہ مارچ کی تنخواہ اور پینشن عید سے قبل ادا کی جائیگی اسکے باوجود جامعہ پشاور کے پینشنرز عید الفطر سے قبل پینشن سے محروم ہے جسکے باعث ہزاروں ریٹائرڈ ملازمین کے بچوں کی عید کی خوشیاں ماند پڑگئیں تاہم صوبائی حکومت اور ایچ ای ڈی حکام ٹھس سے مس نہیں ہو رہے پشاور یونیورسٹی ریٹائرڈ ایمپلائز کونسل نے اس سلسلے میں ہائر ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جامعہ پشاور کے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن ادائیگی کے لیے یقینی اقدامات اٹھائیں نیز اس کے دیرپا حل کے لیے ایسا میکنزم واضح کرے جس سے آئندہ پنشن ادائیگی میں خلل نہ ہو۔ کونسل اراکین نے جامعہ پشاور کے وائس چانسلر اور دیگر انتظامی افسران سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ ریٹائرڈ ملازمین کے ساتھ امتیازی سلوک ترک کریں اور انہیں ان کے پنشن کی بروقت ادائیگی کو ہر صورت ممکن بنائیں۔