• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہید بھٹو کی خدمات عوام ہمیشہ یاد رکھے گی،سیدحسن مرتضیٰ

لاہور (اپنے نامہ نگار سے ) پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو جیسے عظیم رہنما صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں۔قائد عوام کے 46 ویں یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے حسن مرتضی نے کہا کہ ذوالفقار بھٹو نے شعور دیا تھا کہ عوام سیاسی طاقت کا سرچشمہ ہیں جن کے سیاسی شعور کی وجہ سے ہی ملک میں آمریت اپنی جڑیں نہیں بنا سکیں۔انہوں نے کہا کہ شہید بھٹو نے اسلامی ممالک کو سامراجی شکنجے سے نکلنے کیلئے انہیں متحد اور متحرک کیا،حسن مرتضی کا کہنا تھا کہ شہید بھٹو کی خدمات ان کی جماعت ہی نہیں اس ملک کی عوام بھی ہمیشہ یاد رکھے گی،بدقسمتی سے ذوالفقار علی بھٹو عدالتی ناانصافی کا نشانہ بنے اور ان کی موت ایک عدالتی قتل تھا، آج بھی بھٹو بلاول بھٹو کی شکل میں زندہ ہے ۔
لاہور سے مزید