لاہور(کرائم رپورٹرسے)سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت اقبال ٹاؤن اور صدر ڈویژنزکی کارکردگی کا جائزہ اجلاس ہوا۔ انہوں نے کہاکہ کرپشن اور اختیارات سے تجاوز برداشت نہیں۔ سی سی پی او لاہور نے غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے انخلا ء کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ اور آئی سی سی وویمن کرکٹ ورلڈ کپ میچز کے فول پروف سکیورٹی انتظامات کئے جائیں۔ انہوں نے ایسٹر کے موقع پر مسیحی برادری کی سکیورٹی کے بہترین انتظامات یقینی بنانے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔