• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوشت اورڈیر ی کی صنعت میں 50ارب ڈالرکی صنعت کوبروئے کار لانے کی ضرورت ہے،ابر اہیم حسن مراد

لاہور ( پ ر ) سابق وزیر برائے لائیو سٹاک اور ڈیری ڈویلپمنٹ ابراہیم حسن مراد نے پاکستان کی گوشت و ڈیری انڈسٹری میں 50 ارب ڈالر کی صلاحیت کو بروئےکار لانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں حلال گوشت کی صنعت تیزی سے ترقی کر رہی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ مناسب حکمت عملی اور جدت سے پاکستان عالمی لائیو سٹاک کی منڈی میں نمایاں مقام حاصل کر سکتا ہے۔حلال گوشت کی بڑھتی ہوئی عالمی مانگ پر روشنی ڈالتے ہوئے *ابراہیم مراد* نے بتایا کہ 2032 تک عالمی حلال گوشت مارکیٹ کا حجم 7.5 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے۔
لاہور سے مزید