لاہور(خصوصی نمائندہ)آئی جی ریلویز پولیس رائے طاہر کی سربراہی میں سنڑل پولیس آفس ریلویز میں ویڈیو لنک کانفرنس ہوئی ۔ آئی جی نے عید کے موقع پر بہترین انتظامات پر تسلی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عیدالفطر کے موقع پر ریلویز پولیس نے ملک بھر کے ریلوے اسٹیشنز اور عید اسپیشل ٹرینز میں بہترین سیکیورٹی فراہم کی۔ آئی جی نے کہا کہ سگنل آلات کی چوری کی روک تھام میں ناکامی پر متعلقہ ایس ایچ او ذمہ دار ہوگا ۔