• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالیہ بھٹ کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے رنبیر کپور بھی ہالی ووڈ ڈیبیو کیلئے تیار

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

بالی ووڈ انڈسٹری کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور سے متعلق افواہیں زیرِ گردش ہیں کہ وہ بہت جَلد اپنا ہالی ووڈ ڈیبیو کرنے والے ہیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ معروف ہالی ووڈ فرنچائز جیمز بانڈ کی اگلی قسط میں ایک اہم کردار کے لیے اداکار رنبیر کپور کے نام پر غور کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب اداکار رنبیر کپور آج کل بھارت میں اپنے متعدد بڑے بجٹ کے پروجیکٹس کے سبب سرخیوں میں ہیں۔

بھارتی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ہالی ووڈ کے ایکشن ماسٹر مائیکل بے کی ہدایت کاری میں رنبیر کپور ممکنہ طور پر بین الاقوامی ڈیبیو کریں گے۔

یاد رہے کہ مائیکل بے ہالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلموں ٹرانسفارمرز اور بیڈ بوائز کے لیے مشہور ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مائیکل بے کی پروڈکشن ٹیم نے فلم میں ایک اہم کردار کے لیے رنبیر کپور کے ساتھ ابتدائی بات چیت شروع کر دی ہے جبکہ رنبیر کپور اور مائیکل بے کی ٹیمیں سوشل میڈیا پر پھیلی ان قیاس آرائیوں پر تاحال خاموش ہیں۔

رنبیر کپور اور مائیکل بے نہ تو ان خبروں کی تصدیق کر رہے ہیں اور نہ ہی تردید۔

فلم ’راک اسٹار‘ کے اداکار رنبیر کپور آج کل نتیش تیواری کی رامائن میں مکمل طور پر مصروف ہیں جس میں وہ بھگوان رام کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

وہ بھارتی نامور ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی، اداکارہ عالیہ بھٹ اور اداکار وکی کوشل کے ساتھ ’لو اینڈ وار‘ کے لیے بھی تیاری کر رہے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید