• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لبنان: رہائشی عمارت پر 2 اسرائیلی ڈرون حملے، 3 افراد شہید

— تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
— تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

جنوبی لبنان کے شہر سیدون میں ہونے والے تازہ اسرائیلی ڈرون حملے میں 3 افراد شہید ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ڈرون حملہ مقامی وقت کے مطابق صبح 3 بج کر 45 منٹ پر شہر کے ایک رہائشی علاقے میں ہوا، جس سے آگ بھڑک اُٹھی اور بڑے پیمانے پر نقصان ہوا۔

رہائشی اپارٹمنٹ پر ڈرون حملے کے بعد یکے بعد دیگرے 2 دھماکے ہوئے۔

قبل ازیں اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا تھا کہ اس نے جنوبی لبنان میں حزب اللّٰہ کے ایک رکن پر فضائی حملہ کیا ہے۔

اسرائیلی فوج کے مذکورہ بیان کے چند گھنٹوں بعد سیدون کی رہائشی عمارت پر 2 ڈرون حملے ہوئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ جمعے کو دارالحکومت بیروت پر ہونے والے حملے کے بعد سے اب تک لبنان پر اسرائیل کا یہ تیسرا حملہ ہے، جس سے اسرائیل اور حزب اللّٰہ کے درمیان ہونے والا جنگ بندی معاہدہ خطرے میں پڑ گیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید