• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈسٹری میں ایک گروپ میرے خلاف سازشیں کرتا ہے: آغا علی


اداکار آغا علی نے بڑا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوستی صرف کیمرے کے لیے ہے، انڈسٹری میں ایک گروپ ہے جو میرے خلاف سازشیں کرتا ہے۔

پاکستان کے مشہور و خوبرو اداکار آغا علی اپنی جاندار اداکاری کے ساتھ ساتھ صاف گوئی کے لیے بھی جانے جاتے ہیں، کئی مقبول ڈراموں سے شہرت پانے والے آغا علی نے ہمیشہ سوشل میڈیا ٹرولنگ، ذاتی زندگی اور انڈسٹری کی منافقت جیسے حساس موضوعات پر کھل کر بات کی ہے۔

حال ہی میں آغا علی نے نجی ٹی وی کی عید ٹرانسمیشن میں بطور میزبان شرکت کی۔

شو کے دوران آغا علی نے انڈسٹری کے دوغلے رویوں پر کھل کر بات کرتے ہوئے کہا کہ انڈسٹری میں ایک گروپ ہے جو میرے خلاف باتیں کرتا ہے، لیکن انہیں نہیں معلوم کہ ان کے گروپ میں ہی ایک جاسوس ہے جو مجھے سب کچھ تفصیل سے بتاتا ہے، بعد میں یہی لوگ میرے سامنے ایسے آتے ہیں جیسے میرے بہت قریبی ہوں اور میں بھی ظاہر کرتا ہوں کہ میں ان کے بہت قریب ہوں۔

آغا علی نے کہا کہ یہ انڈسٹری کی دوستیاں وقتی اور ناقابلِ اعتبار ہوتی ہیں کیونکہ ہم صرف چار پانچ ماہ کسی پراجیکٹ میں اکٹھے کام کرتے ہیں، اس کے بعد سب آگے نکل جاتے ہیں۔

دانش تیمور نے آغا علی کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ یہ سچ ہے، جب واقعی کسی دوست کی ضرورت ہو، تو انڈسٹری کے دوست ساتھ نہیں ہوتے۔

مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین نے آغا علی کی کھری باتوں کو سراہا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید