• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انمول بلوچ نے اپنی شادی کی خبروں کو مسترد کر دیا

انمول بلوچ —فائل فوٹو
انمول بلوچ —فائل فوٹو

معروف پاکستانی اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی شادی سے متعلق زیرِ گردش افواہوں پر لب کشائی کر دی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے اپنی شادی سے متعلق تمام گردش کرنے والی افواہوں کی تردید کر دی۔

انمول بلوچ نے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے اپنے فالوورز کو ہر چیز پر یقین نہ کرنے کا مشورہ بھی دیا ہے۔

انہوں نے انسٹا اسٹوری شیئر کرتے ہوئے واضح کیا کہ میں شادی شدہ نہیں ہوں۔

انہوں نے لکھا کہ جب وقت آئے گا تو میں خود اپنے مداحوں اور انڈسٹری کے لوگوں کے ساتھ اسے شیئر کروں گی۔ 

اداکارہ کے مطابق زیرِ گردش خبریں جعلی ہیں براہِ مہربانی آن لائن دکھائی دینے والی ہر چیز پر یقین نہ کریں، آپ کی محبت اور حمایت کا شکریہ۔

خیال رہے کہ رواں سال کے آغاز سے انمول بلوچ اور کراچی سے تعلق رکھنے والے بزنس مین عمیر بیگ کی شادی کی خبریں زیرِ گردش ہیں، جس پر اداکارہ نے خاموشی اختیار کی ہوئی تھی۔

حال ہی میں ان کی شادی کی خبریں اس وقت زور پکڑنے لگیں جب اداکارہ و میزبان ندا یاسر نے اپنے شو کے دوران رواں سال شادی کے بندھن میں بندھنے والی شوبز شخصیات کو مبارک باد دی اور دیگر فنکاروں کے ساتھ ساتھ انمول بلوچ کا نام بھی شامل کیا۔

سوشل میڈیا پر ندا یاسر کے شو کا مذکورہ ویڈیو کلپ وائرل ہوا تو کئی سوشل میڈیا صارفین نے اس پر حیرت کا اظہار کیا اور بعض نے لکھا کہ ابھی انمول بلوچ کی شادی نہیں ہوئی ہے ان کا صرف نکاح ہوا ہے جبکہ شادی کی تقریبات کا آغاز عید کے بعد ہو گا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید