• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدنان صدیقی کو لڑکیوں کے پیروں پر تبصرہ مہنگا پڑ گیا

اداکار عدنان صدیقی — فائل فوٹو
اداکار عدنان صدیقی — فائل فوٹو 

پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار عدنان صدیقی کو لڑکیوں کے پیروں کے بارے میں تبصرہ کرنا مہنگا پڑ گیا۔

عدنان صدیقی نے حال ہی میں جیو ٹی وی کے پروگرام ’ہنسنا منع ہے‘ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُن سے سوال پوچھا گیا کہ آپ لڑکیوں میں سب سے پہلے کیا چیز نوٹس کرتے ہیں؟

اُنہوں نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں سب سے پہلے لڑکیوں کے پیر دیکھتا ہوں۔

اداکار نے مزید بتایا کہ مجھے ایسا لگتا ہے کہ ہاتھ پاؤں جو ہیں وہ انسان کی شخصیت کی عکاسی کرتے ہیں کہ یہ شخص کتنا صاف ستھرا رہتا ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ پیروں کے علاوہ باقی کسی چیز سے مجھے فرق نہیں پڑتا بس لڑکی زندہ ہونی چاہیے۔

عدنان صدیقی کا لڑکیوں کے بارے میں کیا گیا یہ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے اور اس پر بحث شروع ہو گئی۔

اداکار کے اس بیان پر زیادہ تر صارفین کا کہنا ہے کہ یہ تبصرہ انتہائی نامناسب ہے، انہیں اس طرح کے تبصرے کرتے ہوئے اپنی عمر کا کچھ لحاظ کر لینا چاہیے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید