• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی رضا فہد مصطفیٰ اور رنویر سنگھ سے کیوں متاثر؟

اداکار علی رضا — فائل فوٹو
اداکار علی رضا — فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری کے اُبھرتے ہوئے اداکار علی رضا نے فہد مصطفیٰ اور رنویر سنگھ سے متاثر ہونے کی دلچسپ وجہ بتا دی۔

علی رضا نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں ان سے پوچھا گیا کہ وہ شوبز انڈسٹری میں کن اداکاروں سے متاثر ہیں؟

اُنہوں نے بتایا کہ ویسے تو کئی اداکار ایسے ہیں جن کے کام سے میں متاثر ہوں لیکن اگر کسی ایک کا نام لینا ہے تو پھر میں پاکستان سے فہد مصطفیٰ کا نام لوں گا کیونکہ مجھے ان کا انداز بہت پسند ہے وہ ہمیشہ سب سے منفرد ہی نظر آتے ہیں۔

اداکار نے بتایا کہ بالی ووڈ میں مجھے رنویر سنگھ بہت پسند ہیں کیونکہ ان کے کپڑے بہت دلچسپ ہوتے ہیں جبکہ ہالی ووڈ میں مجھے بریڈ پٹ پسند ہیں۔

اُنہوں نے اداکاراؤں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میں ہمیشہ سے صبا قمر کا بہت بڑا مداح ہوں اور ان کے ساتھ کام بھی کر چُکا ہوں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید