اوپن اے آئی کا اے آئی ٹیکنالوجی پر مبنی چیٹ بوٹ ’چیٹ جی پی ٹی‘ صارفین کے لیے مشکلات کا باعث بننے لگا۔
اوپن اے آئی اور ایم آئی ٹی میڈیا لیب کی حالیہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ چیٹ جی پی ٹی کا زیادہ استعمال صارفین کو تنہائی کے احساس میں مبتلا کر سکتا ہے۔
اس تحقیق کا مقصد یہ جاننا تھا کہ چیٹ جی پی ٹی کا استعمال صارفین کی جذباتی صحت پر کس حد تک اثر انداز ہو رہا ہے۔
یہ جاننے کے لیے ایم آئی ٹی کا ایک رینڈمائزڈ کنٹرولڈ ٹرائل (آر سی ٹی) کیا گیا جس میں 1 ہزار افراد نے 4 ہفتے تک چیٹ جی پی ٹی استعمال کیا اور اوپن اے آئی کی جانب سے اس کا تجزیہ کیا گیا۔
اس تحقیق کے دوران محققین نے نوٹ کیا کہ چیٹ بوٹ کا زیادہ استعمال کرنے والے صارفین اسے اپنا ’دوست‘ سمجھتے تھے یا اس میں انسانوں جیسی ہی جذباتی خصوصیات تلاش کر رہے تھے۔
محققین کا کہنا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر چیٹ بوٹ کا زیادہ استعمال تنہائی اور سماجی زندگی متاثر ہونے سے تعلق رکھتا ہے۔