• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل 10: ملتان سلطانز نے تیاریوں کےلیے کیمپ لگالیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز ملتان سلطانز نے 10ویں سیزن کی تیاریوں کےلیے کیمپ لگا لیا۔

ایک بیان میں کہا گیا کہ ملتان سلطانز کی ٹیم پی ایس ایل 10 کی تیاری آج شروع کرے گی، 4 روزہ کیمپ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں فلڈ لائٹ میں ہوگا۔

کیمپ میں ٹیم کے 9 کھلاڑی شریک ہوں گے، جن میں عامر عظمت برکی، فیصل اکرم، افتخار احمد، کامران غلام، محمد حسنین، شاہد عزیز، اسامہ میر، یاسر خان اور عبید شاہ بھی کیمپ میں شامل ہیں۔

کپتان محمد رضوان سمیت دیگر 11 کھلاڑی 8 اپریل کو اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔

ملتان سلطانز ایونٹ کا پہلا میچ 12 اپریل کو کراچی کنگز کیخلاف نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید