آرٹیفیشل اینٹلی جنس (اے آئی) نے دیپیکا پڈوکون، عالیہ بھٹ، پریانکا چوپڑا اور دیگر بالی ووڈ اداکاراؤں کے بڑھاپے اور جوانی کے ورژن کو ایک ساتھ تصور کیا ہے۔ بالی ووڈ اداکاراؤں کی زیادہ عمر والی اور نوجوانی کی اے آئی ایڈٹ کردہ ان تصاویر کو اکٹھے دیکھ کر پرستار حیرت زدہ ہوگئے۔
انسٹاگرام صارف پرناوو وجیان نے بالی ووڈ اسٹارز کی ان کے ماضی اور مستقبل کو ظاہر کرنے والی کچھ دلکش تصاویر بنانے کےلیے اے آئی کی مدد لی۔
اس موقع پر پرستاروں نے ان ورژنز کو منتخب کیا جو ان کے خیال کے مطابق دونوں عمروں میں سب سے بہتر نظر آئے۔
انسٹاگرام پر پرستاروں نے اپنے ردعمل میں کہا کہ دیپیکا پڈوکون معمر ہونے کے باوجود بھی خوبصورت نظر آئیں۔ جبکہ مستقبل میں دیپیکا اپنی بیٹی دعا کے ساتھ کیسی نظر آتی ہیں وہ بھی موجود ہے۔
انسٹاگرام کے مطابق پرستاروں نے اداکارہ ودیا بالن اور پریانکا چوپڑا کو دونوں عمروں میں شاندار قرار دیا اور اس پر اپنے مسرت پر مبنی جذبات کا اظہار کیے بنا نہ رہ سکے۔
عالیہ بھٹ کے بچپن کے ورژن نے سب کو حیرت میں ڈال دیا جبکہ ایک مداح کے مطابق بوڑھی عالیہ مادھوری ڈکشٹ سے مشابہہ لگ رہی ہیں۔
اگرچہ کرینہ کپور دو بیٹوں کی ماں ہیں، لیکن اے آئی نے ان کی ایک لڑکی کی ماں ہونے کی جھلک دکھائی۔ مداحوں کا خیال ہے کہ وہ اپنے بوڑھے ورژن میں بہت زیادہ حقیقی نظر آئیں۔
جہاں کچھ افراد نے پرینیتی چوپڑا کو وحیدہ رحمٰن سے مشابہ پایا، وہیں دیگر کا خیال تھا کہ وہ شرمیلا ٹیگور کی طرح نظر آتی ہیں۔ تاہم، تصویر کافی دلکش ہے۔
اداکارہ شردھا کپور کی اے آئی ایڈٹ شدہ تصویر دیکھ کر تو پرستار دنگ رہ گئے۔ ان میں سے ایک نے کہا کہ شردھا کی معمر تصویر انکی والدہ شیوانگی کولہاپوری جیسی ہے۔
گو کہ انوشکا شرما مکمل طور پر ناقابل شناخت نظر آئیں۔ تاہم پرستاروں کا کہنا ہے کہ اننیا پانڈے کی اے آئی ایڈیٹس سب سے زیادہ حقیقت پسندانہ ہیں کیونکہ وہ دونوں ورژنز میں یکساں طور پر دلکش نظر آ رہی ہیں۔