• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سونو سود کا اہلیہ کو پیش آئے حادثے کے چند دن بعد اہم پیغام

بالی ووڈ اداکار سونو سود نے بیوی سونالی سود کو پیش آئے حادثے کے چند دن بعد اہم پیغام شیئر کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سونو سود نےاپنی بیوی کے ناگپور میں پیش آنے والے کار حادثے کے بعد روڈ سیفٹی سے متعلق پیغام جاری کیا اور سیٹ بیلٹ باندھنے کی اہمیت اجاگر کی۔

انہوں نے کہا کہ اہلیہ اور کار میں سوار دیگر لوگوں نے حادثے سے چند منٹ پہلے ہی سیٹ بیلٹ باندھے تھے، جس کے باعث وہ بچ گئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری ویڈیو پیغام میں اداکارہ نے کہا کہ ناگپور میں حالیہ خوفناک حادثہ ہوا، پوری دنیا حادثے کے بعد کی کار کی صورتحال دیکھ چکی ہے۔

سونو سود نے مزید کہا کہ اُس وقت گاڑی میں بیوی، بھتیجا اور بہن سوار تھے، ان تینوں کی حفاظت گاڑی کے سیٹ بیلٹ باندھنے کے باعث ممکن ہوسکی۔

انہوں نے کار میں پیچھے بیٹھنے والوں کی عام روایت کی نشاندہی کی اور کہا کہ پیچھے بیٹھنے والے 100 میں سے 99 لوگ کبھی سیٹ بیلٹ نہیں باندھتے ہیں۔

اداکارہ نے اپنے سماجی پیغام میں عوام پر زور دیا کہ وہ گاڑی میں پیچھے بیٹھے ہیں تو بھی سیٹ بیلٹ باندھیں تاکہ آپ اور آپ کی فیملی محفوظ سفر کرسکیں۔

سونو سود نے اپنی پوسٹ کے کیپشن پر درج کیا ’سیٹ بیلٹ نہیں تو آپ کا خاندان بھی نہیں، سیٹ بیلٹ باندھیں چاہے آپ پچھلی سیٹ پر ہی کیوں نہ بیٹھے ہوں۔



انٹرٹینمنٹ سے مزید