ملتان (سٹاف رپورٹر) مخدوم رشید کے علاقے میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر شہری زخمی، نشتر ہسپتال منتقل،اطلاع پر پولیس نے کارروائی شروع کردی، تفصیلات کے مطابقبستی عربی مخدوم رشید کا رہائشی محمد امتیاز اپنے اہلخانہ کے ہمراہ گھر موجود تھا کہ اچانک چار ڈاکو گھس آئے اور اہلخانہ کو یرغمال بنالیا، امتیاز نے مزاحمت کرتے ہوئے شور شرابہ کیا تو ایک ڈاکو نے فائرنگ کردی جس کی وجہ سے ایک گولی مذکورہ نوجوان کی ٹانگ پر لگی اور سر پر بھی بٹ مارکر زخمی کردیا، شور شرابہ کی آوازسن کر علاقہ مکینوں کے جمع ہونے پر ڈاکو اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہوگئے، زخمی کو اپنی مدد آپ کے تحت علاج معالجہ کیلئے نشتر ہسپتال منتقل کیاگیا، واقعے کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کر دی۔