• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وی سی نشتر کاگائناکالوجی ڈیپارٹمنٹ کے امتحانی مرکزکا دورہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی نے گزشتہ روز گائناکالوجی ڈیپارٹمنٹ وارڈ 16 کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے گائناکالوجی کے امتحانات کے انعقاد کا جائزہ لیااور ڈیپارٹمنٹ کی سہولیات کا معائنہ کیا،  انہوں نے گائناکالوجی ڈیپارٹمنٹ کے اساتذہ اور عملے سے بات چیت کرتے ہوئے امتحانی نظام کو مزید بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں، پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہماری یونیورسٹی کا مقصد نہ صرف معیاری طبی تعلیم فراہم کرنا ہے، بلکہ طالبات کے لیے بہترین امتحانی ماحول بھی یقینی بنانا ہے۔
ملتان سے مزید