• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رکشہ ڈرائیور کے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا گیا

ملتان (سٹاف رپورٹر ) تھانہ بی زیڈ کی حدود میں پیش آنے والےاندھے قتل کا معمہ ملتان پولیس نے حل کر لیا،مقتول رکشہ ڈرائیور محمد عاصم ولد بشیر احمد کو ملزم نے ذاتی رنجش پر قتل کیا،پولیس نے چند دنوں کی بھرپور تفتیش کے بعد ملزم محمد وسیم ولد محمد اشرف کو گرفتار کر لیا، دوران تفتیش ملزم نے انکشاف کیا کہ اسے شک تھا کہ مقتول کےاس کی بیوی کے ساتھ ناجائز تعلقات ہیں، ملزم نے طیش میں آ کر مقتول کو گردن پر گھونسہ مارا، جس کے باعث وہ دیوار سے ٹکرایااور سر پر گہری چوٹ لگنے سے اس کی موت واقع ہو گئی،بعد ازاں ملزم لاش کو گودام کی چارپائی پر چھوڑ کر جائے وقوعسے فرار ہو گیا،سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کامیاب کارروائی پر پولیس ٹیم کو شاباش دی۔
ملتان سے مزید