ملتان (سٹاف رپورٹر)جامعہ زکریا کی انتظامیہ نے یونیورسٹی میں ناجائز قبضے میں لیے گئے مکانات کو واگزار کرالیا، یونیورسٹی ملازمین کے گروپ تھری ایم کی طرف سے وائس چانسلر اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین،تھری ایم کے رہنما ملک صفدر ، رانامدثر مشتاق دیگر نے وائس چانسلر اور ان کی ٹیم کو مکانات واگزار کرانے اور میرٹ پر الاٹمنٹ کرنے پر خراج تحسین پیش کیا ہے ان کاکہنا ہے کہ ہیں یونیورسٹی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سینیارٹی اور میرٹ پر سرکاری گھروں کو یونیورسٹی ملازمین کو آلاٹ کیا یونیورسٹی انتظامیہ کہ اس بھرپور اقدام سے یونیورسٹی کی رٹ کو ہر صورت قائم رکھا اور یونیورسٹی کے پرامن ماحول کو بھرپور طریقہ سے بحال رکھا،واضح رہے کہ یونیورسٹی کے بعض ملازمین نے مبینہ طور پر تین گھروں پر از خود قبضہ کرلیا تھا۔