ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان کسان اتحاد کے مرکزی صدر خالد کھوکھر کا کہنا ہے کے گندم کی کٹائی شروع ہوچکی ہے لیکن حکومت کی جانب سے گندم کی قیمت کا اعلان نہ کرنے سے کسان پریشان ہیں ، ان خیالات کا اظہار انھوں نے ملتان پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، ان کا مزید کہنا تھا کہ گندم کا مارکیٹ میں اس وقت انتہائی کم ریٹ ہے جس سے کسان کو بہت زیادہ نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے، اس کے خلاف ہم 12 اپریل کو ملتان سے اپنے احتجاج کا اغاز کریں گے ،ان کا کہنا تھا کے کسان کا معاشی استحصال کر کے روٹی سستی کی جا رہی ہے، حکومت چینی کا ریٹ تو کنٹرول کرنے میں ناکام رہی، زراعت کی ترقی کے بغیر معیشت کی بہتری ممکن نہیں۔