• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ زکریا کی گولڈن جوبلی بارے سیمینار کا انعقاد

ملتان (سٹاف رپورٹر)جامعہ زکریا کی گولڈن جوبلی  تقریبات کے سلسلے میں آغا خان یونیورسٹی اسپتال اور ڈیپارٹمنٹ آف بائیوکیمسٹری کے باہمی اشتراک سے ایک ’’کانٹینیونگ میڈیکل ایجوکیشن سیمینار‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔اس سیمینار کا مقصد میڈیکل طلباء کو طب کے جدید رجحانات، سائنسی تحقیقات، اور علاج کے درست طریقوں سے روشناس کرانا تھا۔ ڈاکٹر محمد ابراہیم نے جراثیموں کی دریافت کے جدید سائنسی طریقۂ کار پر روشنی ڈالی، جب کہ ڈاکٹر محمد اصغر نے اینٹی بایوٹکس کے درست اور ذمہ دارانہ استعمال سے متعلق جامع سائنسی آگاہی فراہم کی۔ڈاکٹر سبطین احمد نے اینٹی بایوٹکس کے غیر ضروری استعمال کے نقصانات پر تفصیل سے گفتگو کی اور ان کے انسانی صحت پر پڑنے والے منفی اثرات کی نشاندہی کی۔ 
ملتان سے مزید