• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریسٹورنٹس، میٹ شاپس اور بیکریوں سمیت متعدد فوڈ پوائنٹس کی انسپکشن

ملتان (سٹاف رپورٹر)ملاوٹ مافیا کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں، فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ملتان میں ریسٹورنٹس، میٹ شاپس اور بیکریوں سمیت متعدد فوڈ پوائنٹس کی انسپکشن کی، بیکری کی اصلاح تک پروڈکشن بند، 20 کلو مضر صحت گوشت، 12 کلو ناقابل سراغ ملاوٹی اجزاء تلف اور متعدد فوڈ پوائنٹس کو جرمانے کیے گئے،۔ پیر کالونی میں پروڈکشن ایریا میں واشروم کی موجودگی پر بیکری کو اصلاح تک کام سے روک دیا گیا۔ اسی طرح 4 ریسٹورنٹس کو کھانوں کی تیاری میں کھلے اجزاء کا استعمال کرنے، کچن ایریا میں صفائی کے ناقص انتظامات ہونے، ورکرز کے میڈیکلز سرٹیفکیٹس کی عدم موجودگی اور خوراک کی نامناسب سٹوریج پر مجموعی طور پر 1 لاکھ 45 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ کارروائیاں پیر کالونی، گلگشت کالونی اور ایم ڈی اے چوک میں کی گئیں۔ اس کے علاؤہ بی سی چوک میں میٹ شاپ کو کم وزن مرغیاں رکھنے پر 25 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔
ملتان سے مزید