• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 28مقدمات درج کرلیے

ملتان(سٹاف رپورٹر)پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 28مقدمات درج کرلیے ۔تھانہ کینٹ کے علاقے شیراز جارج سے نامعلوم ملزمان نقدی چھین کر فرار تھانہ چہلیک کے علاقے صہیب سے دو ڈاکو اسلحہ کے زور پر موٹرسائیکل و موبائل چھین کر لے گئے تھانہ قطب پور کے علاقے امداد علی سے تین مسلح ڈاکو نقدی10ہزار و موبائل لوٹ لیا تھانہ بی زیڈ کے علاقے نیلم سے جھپٹا مارکر پرس جس میں نقدی93ہزار موجود تھی چھین کر فرار ہوگئے تھانہ الپہ کے علاقے ارشد سے دو نامعلوم ملزمان نے گن پوائنٹ پر 70ہزار چھین لیا جبکہ فیض رسول ،عامر جاوید ،محمد عابد ،محمد بخش ، سرفراز علی ،سید باچا،شہزاد ،نوید الزمان ،عمر ملک ،یاسر ،نعیم ،صلاح الدین شاہ ، محمد راشد ، رمضان ، صفدر ،شریف ،آصف ،گلشن بی بی ،قیصر آزاد ،طیب عتیق ،اکرم ، جاوید اقبال ، بیت اللہ اور صابر حسین کی نقدی طلائی زیورات موٹرسائیکلیں موبائل فونز سمیت دیگر قیمتی سامان چوری ہوگئے پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔
ملتان سے مزید