ملتان (سٹاف رپورٹر ) بانی چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی و سابق وزیراعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 46 ویں برسی کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی ملتان شہر کے صدر ملک نسیم حسین لابر، سٹی جنرل سیکرٹری اے ڈی خان بلوچاور سٹی ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی محمد امین ساجد نے گڑھی خدا بخش لاڑکانہ میں نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی ملتان ڈویژن سلیم شہزاد، سینئر نائب صدر علماء و مشائخ ونگ جنوبی پنجاب مرزا نذیر بیگ، ڈی ایس آئی پاکستان پیپلز پارٹی ملتان ڈسٹرکٹ رئیس الدین قریشی اور سٹی نائب صدر حاجی خلیل راں کے ہمراہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مزار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی،شہید ذوالفقار علی بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کا کہنا کہ قائد عوام کی مرہون منت ہی آج ایٹمی پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے، اس موقع پر ملک امداد جھولے لعل، عرفان انصاری، طارق شاد، رانا ذوالفقار کے ٹی جی، نذیر کاٹھیا، حاجی طاہر، ملک سنی بچہ و دیگر بھی موجود تھے۔