ملتان (سٹاف رپورٹر ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام ملک بھر میں یوم انہدام جنت البقیع منایا گیا، ملتان میں بھی مجلس وحدت مسلمین عزاداری ونگ جنوبی پنجاب کے زیر اہتمام سالانہ یوم انہدام جنت البقیع ریلی گھنٹہ گھر چوک سے نواں شہر چوک تک نکالی گئی، ریلی میں خواتین، مرد اور نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، ریلی کی قیادت صوبائی صدر عزاداری ونگ ممبر ڈویڑنل امن کمیٹی انجینئر سخاوت علی سیال، علامہ قاضی نادر حسین علوی، علامہ اقتدار نقوی، سلیم عباس صدیقی، علامہ طاہر نقوی مخدوم حسن مشہدی نے کی، ریلی کے شرکانے جنت البقیع کی دوبارہ تعمیر کا مطالبہ کیا۔