ملتان (سٹاف رپورٹر ) آلٹر نیٹو ریسرچ انیشیٹو اور سن کنسلٹنٹ کے زیر اہتمام تمباکو نوشی سے بچاؤ کے حوالے سے آ گہی واک کا انعقاد کیا گیا ، اس موقع پر سگریٹ نوشی کے مضر صحت اثرات سے چھٹکارا پانے کے حوالے سے آگہی دی گئی، واک کی قیادت سماجی رہنما سلطان محمود،فیض اسماعیل سرور ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے صدر رانا عبدالغفار طالب،ڈاکٹر محمد اشفاق،شکیل اعوان ،علی احمد جان،ماہ نور غفار نے کی، واک میں شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، واک سے قبل منعقدہ آ گہی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے سلطان محمود،رانا عبدالغفار طالب،ڈاکٹر محمد اشفاق نے کہا کہ پاکستان میں سالانہ 52 ارب سے زائد کے سگریٹ فروخت ہوتے ہیں حالانکہ سگریٹ نوشی سے امراض قلب،فالج،ذہنی صحت کے مسائل، پھیپھڑوں کا کینسر،ہڈیوں کی بیماری اور تولیدی صحت کے مسائل جنم لیتے ہیں۔