ملتان( سٹاف رپورٹر)مینگوگرورز کوآپریٹو سوسائٹی لمیٹڈ ملتان کی ایگزیکٹو کمیٹی( انتظامی کمیٹی) کا اجلاس سوسائٹی کے نئے منتخب صدر سید زاہد علی بخاری کی صدارت میں سوسائٹی کے دفتر میں منعقد ہوا۔ جس میں منتخب اراکین کے علاوہ سابقہ جنرل سیکرٹری ناصر عباس جعفری بھی شریک ہوئے اور اراکین کو مینگوگرورز کوآپریٹو سوسائٹی لمیٹڈ کے آئین اور اغراض و مقاصد سے تفصیل سے آگاہ کیا۔صدارتی خطاب کرتے ہوئے سید زاہد علی بخاری نے زراعت اور بالاخصوص آم کے باغبانوں کے مسائل کا تذکرہ کیا جس کی وجہ سے پہلے بھی مینگو سٹی اور پاکستان سے کثیر تعداد میں باغات کا صفایا ہوا ہے۔نئے حکومتی منصوبے جس میں باغات پر ٹیکسوں میں اضافہ ،باغات کے آبیانے میں اضافہ سے مشکلات بڑھیں گی۔ اجلاس میں مینگوگرورز کوآپریٹو سوسائٹی لمیٹڈ کے سرپرست اعلیٰ سید زاہد حسین گردیزی نے بھی خطاب کیا۔