• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علیم ڈار سپر لیگ آفیشلز میں شامل، بطور امپائر آخری ایونٹ ہوگا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)قومی سلیکٹر علیم ڈار پاکستان سپر لیگ ٹین میں امپائرنگ کریں گے۔ وہ انٹر نیشنل اور ڈومیسٹک کرکٹ سے ریٹائرمنٹ بعد گذشتہ سال سلیکٹر بنے تھے۔ پی سی بی کی جانب سے پی ایس ایل کیلئے امپائروں اور میچ ریفریز کے اعلان کردہ پینل میں ان کا نام بھی شامل ہے۔ پی سی بی کے مطابق وہ آخری مرتبہ پی ایس ایل میں امپائرنگ کریں گے۔ لیگ میں 13امپائرز اور 7 میچ ریفریز ذمہ داریاں نبھائیں گے۔آئی سی سی ایلیٹ پینل کے احسن رضا، پال رائفل اور کمار دھرما سینا ، الیکس واف ، کرس براؤن ، علیم ڈار، آصف یعقوب، فیصل خان آفریدی، راشد ریاض ،عبدالمقیت، ناصر حسین، طارق رشید اور ذوالفقار جان پی ایس ایل میں امپائرنگ کریں گے۔ میچ ریفریز میں آئی سی سی ایلیٹ پینل کے رنجن مدوگالے ، روشن مہاناما، علی نقوی اور محمد جاوید ملک شامل ہیں۔ افتخار احمد، اقبال شیخ اور ندیم ارشد بھی آفیشلز ہونگے۔

اسپورٹس سے مزید