• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد یونائیٹڈ نے سپر لیگ ٹائٹل کے دفاع کی تیاری شروع کردی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ کیلئے ٹیموں کی تیاریاں جاری ہیں۔ دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائٹیڈ نے پی ایس ایل 10کی تیاریوں کا آغاز کردیا۔ پیر کو ہیڈ کوچ کی زیر نگرانی پلیئرز نے اسلام آباد کلب میں تین گھنٹے فیلڈنگ بیٹنگ اور بولنگ کے ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا ۔ کھلاڑیوں میں شاداب خان، عماد وسیم، حیدر علی، حنین شاہ، محمد نواز رومان رئیس شامل تھے ۔ غیر ملکی کھلاڑی کولن منرو، لیام ہولگیٹ اور انڈریز گوئس نے بھی اسکواڈ کو جوائن کرلیا۔ مائیک ہیسن نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑیوں کوسیناریو بیسڈ ٹارگٹ دیے ۔ ادھر کراچی کنگز نے پیر سے نیشنل اسٹیڈیم میں تیاریاں شروع کردیں ۔ ہیڈ کوچ روی بوپارا اور بولنگ کوچ شان ٹیٹ نے ٹیم کو جوائن کرلیا ہے۔پریکٹس کے موقع پر ٹیسٹ کرکٹر حسن علی نے کہا کہ اس بار کراچی کنگز میں بہت سی چیزیں نئی ہیں، امید ہے اچھے نتائج آئیں گے، کوشش ہے ٹائٹل جیتیں ۔ روی بوپارا کا تجربہ بہت زیادہ ہے جو ہمارے لیے فائدہ مند رہےگا، شان ٹیٹ کے ساتھ میرا تجربہ اچھا رہا ہے۔ شان ٹیٹ کے ساتھ پاکستان ٹیم میں بھی کام کیا ہے ان کے ہونے سے ٹیم کو فائدہ ہوگا، اچھی پرفارمنس ہوگی تو لوگ پی ایس ایک ضرور دیکھیں گے، حسن علی نے کہا کہ آئی پی ایل کے ساتھ بھی مقابلہ ہے ، اچھی پرفارمنسز ہوگی تو لوگ آئی پی ایل کی بجائے پی ایس ایل دیکھیں گے ، انجری کے بعد کم بیک کررہا ، یہ پی ایس ایل میرے لیے اہم ہے۔ سب کو اچھا پرفارم کرنا ہوگا تاکہ مایوس مداح پھر سے پاکستان کرکٹ کی طرف آئیں۔

اسپورٹس سے مزید