• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویمنز کرکٹ وارم اپ: منیبہ 87، نتالیہ کے 53 رنز، پاکستان کامیاب

کراچی(اسٹاف رپورٹر) آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر کے وارم اپ میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی ۔ پیر کو قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان نے46.1 اوورز میں 192 رنز بنا ئے۔ منیبہ علی نے 113 گیندوں پر87، نتالیہ پرویز نے 60 گیندوں پر53، گل فیروزہ نے 55 گیندوں پر28 رنز بنائے ۔ ویسٹ انڈیز نے50 اوورز میں 8 وکٹ پر 188 رنز بنائے ۔ سعدیہ اقبال نے 21 رنز دے کر3 ، نشرہ سندھو نے 47 رنز دے کر دو جبکہ فاطمہ ثناء ، ڈیانا بیگ ایک اور رامین شمیم نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ ویسٹ انڈیز کی بیٹر شبیکا گجنابی 68 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔ جینا گلاسکو نے 41 رنز بنائے۔ ادھر آئرلینڈ نے تھائی لینڈ کو شکست دی۔ آئرلینڈ نے 228 رنز کا ہدف 7 وکٹ پر حاصل کرلیا۔ لاورا ڈیلانی 77 رنز پر ریٹائرڈ ہوئیں۔

اسپورٹس سے مزید