چارلسٹن(جنگ نیوز) امریکا کی جیسیکا پیگولا نے ڈبلیو ٹی اے چارلسٹن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔31 سالہ جیسیکا نے فائنل میچ میں 26 سالہ ہم وطن سوفیا کینن کو ہرا اپنا پہلا کلے کورٹ ٹائٹل اپنے نام کیا۔1990 کے بعد اس ٹورنامنٹ میں پہلا آل امریکن فائنل تھا ۔ ایک ہفتے قبل انہوں نے بیلاروس کی ارینا سبالنکا کو زیر کرکے میامی اوپن ٹائٹل حاصل کیا تھا۔ اس فتح کے بعد پیگولا کے ڈبلیو ٹی اے ٹائٹلز کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔ وہ عالمی درجہ بندی میں تیسرے نمبر پر پہنچ جائیں گی۔