ممبئی (جنگ نیوز) آئی پی ایل میں رائل چیلنجرز بنگلور نے دلچسپ مقابلے کے بعد ممبئی انڈینز کو 12 رنز سے ہرادیا۔ بنگلور نے پہلے کھیلتے ہوئے پانچ وکٹ پر 212 رنز بنائے۔ ویرات کوہلی 67 ، کپتان رجیت پاٹیدار 64 اور جتیش شرما جارحانہ 40 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ جواب میں ممبئی پوری کوشش کے باوجود نو وکٹ پر 209 رنز بناسکی۔ تلک ورما 56اور ہاردک پانڈیا نے15 گیندوں پر42 بناکر اختتامی اوورز میں طوفانی بیٹنگ سے فتح کی کوشش کی لیکن کامیابی نصیب نہ ہوسکی۔