کراچی (اسٹاف رپورٹر) لاہور قلندرز نےلاہور میں منگل کو آخری ٹریننگ سیشن میں سیناریو بیسڈ میچ پریکٹس کی ۔ پریکٹس میں کپتان شاہین آفریدی، جہانداد خان زمان خان ، سکندر رضا دیگر کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ اسپنر آصف آفریدی نے بولنگ کا آغاز کیا۔ ٹیم منگل کو اسلام آباد روانہ ہو گی ۔ غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ منگل سے شروع ہو گا۔ ہیڈ کوچ رسل ڈومینگو بھی اسلام آباد میں ٹیم کو جوائن کریں گے۔ لاہور قلندرز پی ایس ایل کا پہلا میچ 11 اپریل کو پنڈی اسٹیڈیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف کھیلے گی۔