سیویلا (جنگ نیوز) اسپینش فٹبال لیگ میں اٹلیٹکو میڈرڈ کے مڈفیلڈر پابلو بیریوس نے سیویلا کے خلاف اضافی وقت میں گول کر کے اپنی ٹیم کو 2-1 سے فتح دلادی۔ اس طرح کلب کا ایک ماہ سے جاری چھ میچوں میں ناکامیوں کے تسلسل کا اختتام ہوا۔ اس کامیابی کے بعد اٹلیٹکو میڈرڈ نے اپنی لا لیگا کی چیمپئن بننے کی امیدوں کو زندہ رکھا۔ کیونکہ بارسلونا اور ریال میڈرڈ نے ہفتہ کو کھیلے گئے میچز میں قیمتی پوائنٹس گنوائے ہیں۔