کراچی(اسٹاف رپورٹر)نیوزی لینڈ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم تینوں ون ڈے ہار گئی اور تیسرے میچ میں بھی سلو اوور ریٹ کی وجہ سے پاکستان ٹیم کو جرمانہ عائد کردیا گیا۔آئی سی سی کے مطابق تیسرے ون ڈے میں پاکستان ٹیم مقررہ وقت میں ایک اوور پیچھے رہی جس کے باعث قومی ٹیم پر میچ فیس کا پانچ فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔ کپتان محمد رضوان نے میچ ریفری کے سامنے اپنی غلطی تسلیم کر لی ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کو پانچویں میچ میں چوتھی بار جرمانہ ہوا ہے۔کراچی میں چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں بھی سلو اوور ریٹ پر جرمانہ ہوا تھا۔