• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اے ویمنز آج بنگلہ دیش سے وارم اپ میچ کھیلے گی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) عائشہ ظفرمنگل کو بنگلہ دیش کے خلاف وارم اپ میچ میں پاکستان اے ویمنز ٹیم کی قیادت کریں گی ۔ پاکستان اے کے 14 رکنی اسکواڈ میں شامل غلام فاطمہ، صدف شمس، ام ہانی اور وحیدہ اختر سمیت پانچ کھلاڑی انٹرنیشنل کرکٹ کھیل چکی ہیں۔ میچ صبح ساڑھے نو بجے شروع ہوگا۔ پاکستان اے اسکواڈ۔عائشہ ظفر (کپتان)، دعا ماجد، ایمن فاطمہ، غلام فاطمہ، گل رخ، حفصہ خالد، کومل خان، ماہ نور زیب، صدف شمس، سائرہ جبیں، تانیہ سعید، ام ہانی، وحیدہ اختر، اور زیب النساء شامل ہیں۔
اسپورٹس سے مزید