• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کے ٹیرف اختیارات محدود کرنے کا بل، وائٹ ہاؤس کی ویٹو کی دھمکی

کراچی (نیوز ڈیسک) وائٹ ہاؤس نے سینیٹ میں پیش کیے گئے اس بل کو ویٹو کرنے کی دھمکی دی ہے جس کا مقصد صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹیرف عائد کرنے کے اختیارات کو محدود کرنا ہے۔ وائٹ ہاؤس نے اس قانون سازی کو قومی سلامتی اور صدارتی اختیارات کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔ مجوزہ قانون جسے ٹریڈ ریویو ایکٹ 2025ء کا نام دیا گیا ہے، ڈیموکریٹ سینیٹر ماریا کینٹ ویل (واشنگٹن) اور ریپبلکن سینیٹر چک گراسلی (آئیووا) نے مشترکہ طور پر پیش کیا ہے۔ اس بل کو ریپبلکن اور ڈیموکریٹ دونوں جماعتوں کے ارکان کی حمایت حاصل ہے، جن میں مزید چھ ریپبلکن سینیٹرز بھی شامل ہیں۔ بل کے تحت صدر کو کسی بھی نئے ٹیرف کے نفاذ سے 48 گھنٹے کے اندر کانگریس کو مطلع کرنا ہوگا، اور اس کے ساتھ ایک تفصیلی وضاحت اور ان ٹیرف کے امریکی کاروبار اور صارفین پر اثرات کی رپورٹ بھی پیش کرنا ہوگی۔

اہم خبریں سے مزید