• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دریائے سندھ ہمارے لئے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے، ذوالفقار بھٹو جونیئر

خیرپورناتھن شاہ(نامہ نگار) جونیئر ذوالفقار علی بھٹو نے کہا ہے کہ دریائے سندھ ہمارے لئے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے۔سروں سے کفن باندہ لیا ہے۔کینال کسی بھی صورت میں بننے نہیں دینگے۔ ککڑ کے قریب واقع گاؤں مرزو جمالی کے مقام پر کارکنوں کے قافلہ کے ساتھ پہنچ کر دادو ضلع کے قریبی ساتھی شہید بھٹو رھنما سیاست دان مرحوم الحاج عبدالنبی جمالی کے ورثاء کامریڈ بخشل خان، رئیس حاجن جمالی ،ایڈوکیٹ نورالنبی اور شاھنواز سے تعزیت کا اظہار کرنے کے بعد جونیئر ذوالفقارعلی بھٹو نے یہ بھی کہا کہ ھم نے سیاسی سفر کی ابتدا کردی ہے۔ دریائے سندھ ہمارے لئے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے۔
اہم خبریں سے مزید