• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سفارتخانوں کی ریشنالائیزیشن کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس، بیرون ملک سے تفصیلات طلب

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وزیر مملکت ریلوے اور بیرون ملک پاکستانی سفارت خانوں کی ریشنالائیزیشن کی ذیلی کمیٹی کے کنوینر بلال اظہر کیانی کی زیرِ صدارت جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزارتِ خارجہ، اسٹبلشمنٹ ڈویژن اور کابینہ ڈویژن کے حکام نے شرکت کی۔وزات اطلاعات اور اوورسیز کی پوسٹوں اور کردار کا جائزہ لیا جا ئیگا اجلاس میں وزیر مملکت بلال اظہر کیانی کو پاکستانی سفارت خانوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ گزشتہ 4 نشستوں میں پیش کردہ تجاویز پر غور کیا گیا۔ 6 وفاقی وزارتیں اپنی سفارشات اور نکتہ نظر ذیلی کمیٹی کو پہلے ہی پیش کر چکی ہیں۔ ذیلی کمیٹی کا پانچواں باضابطہ اجلاس رواں ہفتے ہونے کا امکان ہے۔ بلال اظہر کیانی نے بیرون ملک مشنز سے بعض ضروری پہلوؤں سے متعلق مزید تفصیلات منگوانے کی ہدایت دی ، آئندہ اجلاس میں اوورسیز پاکستانیز اور اطلاعات کی وزارتوں کے بیرونی ملک سفارت خانوں میں کردار، افسران اور عملے کی تعداد سے متعلق سفارشات کا جائزہ لیا جائے گا۔
اہم خبریں سے مزید