• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرداری نے کینالز تعمیر کی اجازت دی، عوامی احتجاج کے بعد مکر گئے، PTI

پشاور(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ زرداری نے کینالز تعمیر کی اجازت دی، مگر وہ عوامی احتجاج کے بعد اپنے فیصلے سے مکر گئے، عدالتیں اپنے فیصلوں پر عمل نہ کروا سکیں تو لوگوں کا اعتماد ختم ہو جائیگا، بانی چیئرمین کے ساتھ ملاقاتیں کرنے سے روکا جا رہا ہے، فیملی اور رفقا سے ملاقات نہ کروانا ظلم ہے، وکلا کی ٹیم کو بھی ملنے نہیں دیا جا رہا، عدالتی فیصلوں کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔ مرکزی سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی وقاص اکرم شیخ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ عدالتوں کو اپنے فیصلے پر عمل درآمد کرانا ہوگا۔ اگر عدالتیں 17 گریڈ آفیسر سے اپنا فیصلہ نہیں منوا سکتیں تو اور فیصلوں پر کیسے عمل درآمد کروائیں گی؟ سلمان اکرم راجا جو کہ کوآرڈینیٹر ہیں،ا نہیں بھی نہیں ملنے دیا جا رہا۔ یہ عدالتی فیصلوں کا مذاق ہے۔وقاص اکرم شیخ نے کہا کہ علیمہ خان بانی کی بہن ہیں، انہیں پارٹی کبھی اکیلا نہیں چھوڑے گی۔ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا کے گرفتار ارکان کو عدالتوں میں پیش کیا جائے۔
اہم خبریں سے مزید