• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نجی ادارے کا زلزلے کی پیشگی اطلاع دینے کا دعویٰ

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) ارتھ کوئیک کوئیک نیوز اینڈ ریسرچ سنٹر نے پیشکش کی ہے کہ حکومت سپورٹ کرے تو زلزلے کی پیشگی اطلاع دینے والے آلات بنا کرنہ صرف قیمتی جانوں کو بچایا جا سکتا ہے بلکہ ملکی معیشت کو قیمتی زرمبادلہ بھی دے سکتے ہیں، میانمار اور تھائی لینڈ میں حالیہ زلزے کی تین دن قبل پیشگوئی کر دی تھی جس کا ریکارڈ ویب سائٹ پر موجود ہے، پیر کو نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سی ای او محمد شہباز لغاری نے کہا ای کیو کیو این دنیا کا پہلا ارتھ کوئک ریسرچ سنٹر ہے جو موسم کی طرح آنیوالے زلزلوں کا 128 گھنٹے پہلے بتانے کی ریسرچ مکمل کر چکا ہے جس کیلئے کسی بھی ملک کی زمین کا سائنٹیفک کیلکولیشن کے ذریعے زمین کی کرسٹ لیئر کا مشاہدہ کر کے وہاں آنیوالے زلزلوں کی حتمی رزلٹ تک پہنچا جا سکتا ہے ۔
اہم خبریں سے مزید