• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوازشریف کا شریف میڈیکل سٹی میں طبی معائنہ، لندن روانگی کا شیڈول تبدیل

لاہور( نمائندہ جنگ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کا لاہور کے شریف میڈیکل سٹی میں طبی معائنہ کیا گیا۔پارٹی ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عدنان کی سربراہی میں ڈاکٹرز کی ٹیم نے نواز شریف کا معمول کا طبی معائنہ کیا۔نواز شریف میڈیکل چیک اپ کے بعد شریف میڈیکل سٹی اسپتال سے واپس اپنی رہائش گاہ جاتی امرا پہنچ گئے۔دوسری جانب سابق وزیر اعظم نوازشریف کی لندن روانگی کے شیڈول میں تبدیلی کر دی گئی ۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف وزیر اعظم شہباز شریف کے ہمراہ 9 اپریل کو بیلا روس کا دورہ کریں گے۔
اہم خبریں سے مزید