• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تین بڑے شہروں میں جیوٹیگنگ سے تھوک و خوردہ فروشوں کی نشاندہی کرنے پرغور

اسلام آبا(مہتاب حیدر) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ملک کے تین بڑے شہروں میں زمینی سروے شروع کرنے پر غور شروع کر دیا ہے، تاکہ جیو ٹیگنگ کی مدد سے ممکنہ ریٹیلرز اور ہول سیلرز کی نشاندہی کی جا سکے اور انہیں پوائنٹ آف سیل (POS) مشینوں سے منسلک کیا جا سکے۔یہ نفاذی اقدام حکومت کی اس سنجیدگی کو ظاہر کرے گا کہ وہ واقعی ریٹیلرز اور ہول سیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے پرعزم ہے۔ اگرچہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے گزشتہ ہفتے دعویٰ کیا تھا کہ موجودہ مالی سال کے دوران تاجروں (بشمول ریٹیلرز اور ہول سیلرز) کی طرف سے 413 ارب روپے کا کل ظاہر شدہ ٹیکس سامنے آیا ہے، جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 187 ارب روپے کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے، تاہم انہوں نے یہ وضاحت نہیں کی کہ اس 413 ارب روپے میں سے کتنا ٹیکس سیلز ٹیکس کی شکل میں اور کتنا انکم ٹیکس کی صورت میں جمع ہوا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ظاہر کی گئی یہ پوری رقم عملی طور پر ٹیکس نیٹ میں شامل نہیں ہوئی، کیونکہ اس میں مختلف ایڈجسٹمنٹس کی گئی تھیں، اور اصل میں ادا کیا گیا ٹیکس اس سے کہیں کم تھا۔
اہم خبریں سے مزید