اسلام آباد( رانا غلام قادر )وفاقی حکومت نے پولیس سروس گریڈ 22 کے افسر بی اے ناصر کو آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس تعینات کیا ہے۔ ، اُن کی تعیناتی فوری و تاحکمِ ثانی نافذ العمل ہے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ان کی تعیناتی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بی اے ناصر کو گزشتہ ماہ 26 مارچ کو گریڈ 21 سے 22 میں ترقی دینے کے نوٹیفکیشن کے اجراء کے ساتھ ہی ایڈیشنل سیکریٹری وزارتِ مواصلات کے عہدے سے تبدیل کر کے سیکریٹری انسانی حقوق ڈویژن تعینات کئے جانے کا نوٹیفکیشن منسوخ کر کے بی اے ناصر کو آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس تعینات کیا گیا ہے۔