• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ کے اختیار ات میں مداخلت نہیں کرنا چاہتے، چیف جسٹس

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)عدالت عظمیٰ نے راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج اعجاز آصف سے نو مئی مقدمات کی منتقلی سے متعلق حکومت پنجاب کی اپیلیں نمٹا تے ہوئے لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کو کیا گیا بائیس لاکھ روپے کا جرمانہ برقرار رکھاہے جبکہ نومئی 2023کے جلائو گھیرائو میں ملوث ملزمان کی ضمانتیں خارج کرنے سے متعلق مقدمہ کی سماعت آج تک ملتوی کردی ہے ،چیف جسٹس نے ریمارکس دیے ہیں ہم ہائیکورٹ کے اختیار ات میں مداخلت نہیں کرنا چاہتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید