• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قمبر، شادی سے انکار پر منگیتر کے ہاتھوں لیڈی پرائمری اسکول ٹیچر قتل

قمبرعلی خان(نامہ نگار)قمبر کے نزدیک شادی سے انکار پر منگیتر کے ہاتھوں لیڈی پرائمری اسکول ٹیچر موقع پر قتل ایک راہگیر سیاسی رہنما شدید زخمی ملزمان واقعے کے بعد فرار مقتولہ کے گھر میں سخت کہرام۔ تفصیلات کے مطابق ایک نوجوان لیڈی ٹیچر صدف حاصلو جو قمبر کے گاؤں راہوجا کے اسکول میں پرائمری ٹیچر تھی جو اپنی ڈیوٹی کرنے کے بعد اپنی دیگر لیڈی ٹیچرز کے ہمراہ بولان وین میں واپس اپنے گھر لاڑکانہ جارہی تھی کہ اس کے منگیتر پولیس کانسٹبل فرید حاصلو جو اپنے دیگر دو ساتھیوں کے ہمراہ اسکوٹر پر سوار تھے وین کو روک کر پسٹلوں کے اندھا دھندفائرکرکے لیڈی ٹیچر صدف حاصلو کو موقع پر بیدردی سے موت کی گھاٹ اتاردیا اندھادھند فائرنگ کے نتیجے میں قریب سے گذرنے والے ایک راہگیر قمبر عوامی تحریک کے رہنمامحبوب علی راہو جو بھی اچانک گولیوں کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگئے، ملزمان واقعے کے بعد دیدہ دلیری سے فائرنگ کرتے ہوئے شہر میں فرار ہوگئے، ا، قتل کاشاخسانہ پولیس اہلکار فرید حاصلو جوکہ ضلع قمبر کے وگن پولیس تھانے میں تعینات ہیں ان کی اپنی رشتےدار پرائمری ٹیچر صدف حاصلو کے ساتھ کچھ وقت پہلے منگنی ہوئی تھی جبکہ خاتون اپنے منگیتر پولیس اہلکار کے ساتھ شادی پر انکارکررہی تھی جس کے نتیجے میں انہوں نے آج فائرنگ کرکے ان کو قتل کرکے فرار ہوگیا، آخری اطلاعات تک قمبر سٹی پولیس تھانے میں اس قتل کا مقدمہ درج نہیں ہوا تھا۔
اہم خبریں سے مزید