• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئے یا پرانے موبائل فونز کے کاروبار کو ضابطے میں لانے کی ہدایت، مراد شاہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا پولیس کو نئے یا پرانے موبائل فونزکے کاروبار کو ضابطے میں لانے اورچوری شدہ گاڑیوں کے اسکریپ ڈیلرز کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت ، وزیر اعلیٰ کو بتایا گیا کہ اسٹریٹ کرائم روکنے کے لئے پولیس محکمہ نے شاہین فورس کو دوبارہ فعال کر دیا ہے ،۔مراد علی شاہ نے سادہ لباس مسلح افراد کے گاڑیوں میں سفر کو ہرگز برداشت نہ کرنے کی ہدایت کی،تفصیلات کے مطابق پیر کو وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت امن و امان کی صورتحال پر ایک اجلاس وزیر اعلیٰ ہاوس میں منعقد ہوا،۔وزیر اعلیٰ نے پولیس کو سندھ بھر میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کی ہدایت کی خاص طور پر لاڑکانہ اور سکھر ڈویژنز میں اغوا برائے تاوان کے واقعات روکنے کےلیے پولیسنگ کو مضبوط کرنے پر زور دیا۔

اہم خبریں سے مزید