لاہور ( جنرل رپورٹر ) ریلوے نے 15 اپریل سے لاہور ،کراچی لاہور برا ستہ فیصل آباد چلنے والی شاہ حسین ٹرین کے اوقات کار میں تبدیلی کرنے فیصلہ کیاہے، شاہ حسین کراچی کینٹ ریلوے سٹیشن سے رات 9 بجے روانہ ہو کر اگلے روز سہ پہر 3بجکر 35منٹ پر لاہور ریلوے سٹیشن پہنچے گی۔جبکہ لاہور سے رات9بجے لاہور ریلوے سٹیشن سے روانہ ہو کر اگلے روز سہ پہر 4بجے کراچی کینٹ ریلوے سٹیشن پہنچے گی ۔